بٹ کوائن کیش BCH خریدیں
بٹ کوائن کیش (بی ٹی سی) بٹ کوائن فورکس میں سے سب سے زیادہ معروف ہے۔ بھیڑ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سب سے مناسب طریقہ کے طور پر SegWit کی درخواست پر اتفاق رائے کی کمی کے بعد اسے 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔
بٹ کوائن کیش بٹ کوائن کی کچھ اہم خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بڑا بلاک سائز اور کم فیس کی خصوصیات رکھتا ہیں۔ بٹ کوائن کیش کی ٹریڈنگ 2021 میں لوکل کرپٹوز میں شروع ہوئی۔
فروری 2022 میں، لوکل کرپٹوز میں زیرو کنفرمیشن بی سی ایچ ٹریڈنگ فعال ہوئی تھی، جو کم خطرے والے ماحول میں تیز تبادلے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹریڈرز کو بلاک چین پر ایسکرو ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لئے ≈ 10 منٹ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کی بجائے وہ ادائیگی کو اسی وقت ترتیب دے سکتے ہیں۔
لوکل کرپٹوز پر بٹ کوائن کیش کیسے خریدا جاتا ہے
لوکل کرپٹوز ایک نان کسٹوڈیلپئیر ٹو پئیر مارکیٹ پلیس ہے۔ لوکل کرپٹوز پر آپ 40کسی بھی قسم کا ادائیگی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے بٹ کوائن کیش خریدنے کے لئے دنیا بھر سے پئیر ٹو پئیر ٹریڈرز کو تلاش کر سکتے ہیں۔
آپ بٹ کوائن کیش کی پیش کش کو ان کی مشتہر قیمت، مقام، ادائیگی کا طریقہ، مقامی کرنسی اور مزید کے حساب سے فلٹر کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی رینج میں پیش کش دیکھنے کے لئے جو بٹ کوائن کیش آپ خریدنا چاہتے ہیں اسے درج کر سکتے ہیں۔
بٹ کوائن کیش کس سے خریدنا ہے اس کا انتخاب کرنے سے پہلے، آپ کو سیلر کی تجارت کی شرائط کو بھی چیک کرنا چاہیے، جہاں وہ اضافی طریقہ کار اور ضروریات بیان کر سکتے ہیں جس کی وہ آپ سے توقع کرتے ہیں۔ آپ کو انکی ساکھ کو احتیاط سے جانچنا چاہئیے اور لوکل کرپٹوز پر اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لئے کچھ مراحل سے گزریں۔
جب آپ کو ایک مناسب بٹ کوائن کیش سیلر مل جائے، تو بی سی ایچ کی وہ رقم درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں، اور 'اوپن ٹریڈ' بٹن پر کلک کریں۔ ٹریڈ ونڈو میں آپ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈچیٹ ونڈو ملے گی جہاں آپ تجارتی شرائط اور ایکسچینج ادائیگی کی معلومات پر مزید بحث کر سکتے ہیں۔
ایک بار سیلر کے فنڈز ایسکرو اکاؤنٹ میں آنے کے بعد، جو بٹ کوائن کیش بلاک چین کا حصہ ہے، آپ ان کے اکاؤنٹ میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔ سیلر پھر ادائیگی کے موصول ہونے کی تصدیق کرے گا اور آپ کے بٹ کوائن کیش والیٹ میں ایسکرو جاری کر سکتا ہے۔