پڑھیں ہم بتاتے ہیں کہ لوکل کریٹوز کے آخر سے آخر میں خفیہ پیغامات کے پروٹوکول کس طرح کام کرتے ہیں، خود کارکسٹوڈیل ویلٹ کی چابیاں کیسے بنائی جاتی ہیں، ہمارے غیر مرکزی ایسکرو سسٹم کیسے کام کرتے ہیں اور بہت کچھ.
اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول گئے ہیں، تو ہمارے پاس اس کو ٹھیک کرنے کا کوئی طریقہ نہیں، اس لئے نہیں کہ ہم کرنا نہیں چاہتے، بلکہ اس لئے کہ جس طرح یہ صارف کی طرف سے انکرپشن کام کرتی ہے۔ ایسا کوئی ممکنہ طریقہ نہیں جس سے ہمارا اسٹاف آپ کے اکاؤنٹ سے کوئی بھی معلومات ریکوور کر سکے۔ یہ اسی وجہ سے ہے جس وجہ سے آپ کے پیغامات پڑھنا اور آپ کے والیٹ میں موجود فنڈز تک رسائی حاصل کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔
یہ ضروری ہے کہ آپ اپنا پاسورڈ محفوظ رکھیں اور کبھی کسی سے شیئر نہ کریں۔ اگر کوئی آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کرتا ہے، تو کوئی بھی کرپٹو جو آپ کے لوکل کرپٹوز میں منتقل ہوتے ہیں انہیں مستقبل میں نقصان ہو سکتا ہے، چاہے آپ اپنا پاس ورڈ بھی تبدیل کریں!
ہم لوگوں کو یوزر نیم تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ اس کی وجہ ریپوٹیشن ٹرانسفر کے غلط استعمال کو روکنا ہے؛ ساکھ کو نئے یوزر نیم کو منتقل کرنا ممکن نہیں، نہ آپ کے نام کے ساتھ منفی ساکھ کو روکا جا سکتا ہے (ان دونوں پلیٹ فارم پر اور ہر جگہ).
اگر آپ کے پاس اپنی گوگل کی 2FA کی بیک اپ کی ہے تو آپ اسے ایپ میں دوبارہ سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ کرنے کے لیے، نیچے اقدامات کو فالو کریں۔
اگر آپ کے پاس بیک اپ کی نہیں ہے تو آپ کو اپنا 2 فیکٹر والا اکاؤنٹ ختم کرنے کے لیے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم آپ سے آپ کے اکاؤنٹ کی ملکیت لئے تصدیق کریں گے، اور ہم درخواست کریں گے کہ آپ کو کم سی کم وقت تک انتظار کرنا پڑے۔
اگر آپ کی اپنے ای میل تک رسائی ختم ہو گئی ہے، تو آپ کو اکاؤنٹ ریکور کرنے کے لیے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطے کی ضرورت ہو گی۔
او ٹی پی یا ایک بار کا پاس ورڈ ایک سیکورٹی کا طریقہ کار ہے جو آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ بناتا ہے.
آپ کے اکاؤنٹ کی پہلے سے طے شدہ سیٹنگ یہ ہے کہ آپ کو لاگ ان کرنے پر ایک ای میل موصول ہو گی اور لاگ ان کی توثیق کرنے کے لیے آپ کو اسی ای میل میں دیے گئے لنک پر کلک کرنا ہوگا۔
عام طور پر او ٹی پی ایک ایپ ہے جو آپ اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جیسے گوگل آتھینٹیکیٹر یا آتی جو اس عمل کو ہٹاتا ہے. ایپ چھ ہندسوں پر مشتمل کوڈ مہیا کرتی ہے جو ہر منٹ بعد بدلتا ہے جب آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے لگتے ہیں تو آپ کو اس کوڈ کا اندراج کرنا ہوتا ہے. او ٹی پی استعمال کرنے کے نتیجے میں آپ کے اکاؤنٹ کے لئے اعلیٰ درجے کی کی سیکورٹی ہوتی ہے
اگر آپ ٹریڈنگ سے معطل ہو جائیں تو آپ کو ہم سے رابطہ کرنا ہو گا.
وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں ایس ایم ایس کے مسائل ہیں. برائے مہربانی سپورٹ ٹکٹ کھولیں اور اپنا نمبر, ملک, اور فون سروس پرووائیڈر مہیا کریں اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے.
صفحے کی نچلی جانب دیے گئے لنک کو استعمال کر کے آپ "اکاؤنٹ" کی آپشن سے اپنا اکاؤنٹ ختم کر سکتے ہیں.
لوکل کرپٹوز کا ویب ویلٹ نان-کسٹوڈیل ہے. لوکل کرپٹوز کے سرورز اور سٹاف کبھی بھی آپ کی پرائیوٹ کیا نہیں دیکھتے. آپ کا کرپٹو آپ کے ویب براؤزر کے اندر کرپٹوگرافی سے محفوظ ہوتا ہے.
اپنے لوکل کرپٹوز ویلٹ میں کرپٹو بھیجنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں:
اپنے لوکل کرپٹوز والیٹ سے کرپٹو بھیجنے کے لیے، ان اقدامات پر عمل کریں:
ایتھیریم نیٹ ورک کے لئے گیس کمپیٹیشن کا ایک یونٹ ہے. کچھ ایتھیریم کی ٹرانزیکشنز دوسروں کی نسبت زیادہ پیچیدہ ہوتی ہیں اس لئے انہیں زیادہ کمپیوٹیشنل پاور کی ضرورت ہوتی ہے.
جب آپ ایتھیریم کی ٹرانزیکشن بھیجتے ہیں تو آپ ایک "گیس کی قیمت" اور ایک "گیس لمٹ" طے کرتے ہیں. "گیس کی قیمت" طے کرتی ہے کہ آپ گیس کے ہر یونٹ کے لیے کتنی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں جبکہ "گیس کی حد" گیس کے زیادہ سے زیادہ یونٹوں کا تعین کرتی ہے جس کے لئے آپ ادا کرنے کو تیار ہوں۔
سادہ ای ٹی ایچ ٹرانسفرز کو گیس کے 21,000 یونٹس کی ضرورت ہوتی ہے. سمارٹ معاہدوں پر مشتمل مزید جدید ٹرانزیکشنز کی پیچیدگی پر انحصار کرتے ہوئے اس سے کہیں زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے گیس یونٹوں کی درست ضروری مقدار کا حساب عام طور پر پیشگی کرنا ممکن نہیں ںوتا جس طریقے سے ایتھریم کام کرتا ہے۔
ایتھریم ٹرانزیکشن کے لیے نیٹ ورک کی لاگت آپ کے "گیس کی قیمت" کے برابر ہے جو استعمال شدہ گیس کی اکائیوں سے ضرب کھاتی ہے (جو ضروری نہیں کہ آپ کی "گیس کی حد" کے برابر ہو)۔
آپ کی ایتھریم ٹرانزیکشن کی زائد گیس آپ کے ایڈریس پر واپس کر دی جائے گی. مثال کے طور پر اگر آپ 100،000 گیس کی حد طے کرتے ہیں اور آپ کی ٹرانزیکشن صرف 90،000 گیس یونٹس استعمال کرتی ہے تو آپ صرف 90،000 گیس یونٹس کی قیمت ادا کریں گے (یعنی 90،000 آپ کی "گیس کی قیمت" سے ضرب)
اگر آپ ناکافی"گیس کی حد" کے ساتھ ایتھریم ٹرانزیکشن بھیجتے ہیں تو پھر آپ سے گیس کے ان یونٹوں کے لئے نیٹ ورک کی فیس وصول کی جائے گی چاہے ٹرانزیکشن فیل ہو جائے. اس کی وجہ یہ ہے کہ مائنرز کو ابھی بھی آپ کی ٹرانزیکشن پر کارروائی کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل پاورخرچ کرنے کی ضرورت ہے چاہے وہ مکمل ہو یا نہیں۔
عام طور پر آپ کی "گیس کی حد" میں اضافے کا آپ کی ٹرانزیکشن کی رفتار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا; مائنرز کو عام طور پر صرف آپ کی "گیس کی قیمت" میں دلچسپی ہوتی ہے۔
اگر آپ ای ٹی ایچ اسمارٹ کنٹریکٹ کو بھیج رہے ہیں، تو آپ کو گیس کی حد کو بڑھانا ہو گا۔
آپ کے لوکل کرپٹوز والیٹ میں خودکار سیٹنگ ہر ٹرانزیکشن پر نیا ویلٹ ایڈریس بنا دیتی ہیں۔ سیلف-کسٹوڈیل لوکل کرپٹوز ویلٹ ایڈریسز نکالنے کے لیے ایک عارضی نظام کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر ویلٹ میں ورچوالی لاتعداد ایڈریسزشامل ہوتے ہیں۔
ویلٹ کے تمام پتے آپ کی پرائیویٹ کی سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پاسورڈ کھو دیں تو آپ اپنے والیٹ بیک اپ کے ذریعے اپنی تمام رقم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے تمام کرپٹو کو "Amount" کے آگے "Max" کے بٹن پر کلک کر ایک ہی ایڈریس میں جمع کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشنز واپس نہیں ہو سکتیں۔ غلط ایڈریس پر بھیجی گئی ٹرانزیکشنز کو ریکوور کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔ یہ اہم ہے کہ بھیجنے سے پہلے ویلٹ ایڈریس کو چیک کر لیا جائے۔
حالیہ لوکل کرپٹوز بیچ32 (native SegWit) ایڈریس کو سپورٹ نہیں کرتیں. آپ کا ویلٹ صرف P2SH یا P2PKH ایڈریس کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے.
ہر کرپٹو کرنسی کے لیے ٹریڈ کی کم سے کم رقم اس وقت کی نیٹ ورک فیس پر منحصر ہے.
موجودہ کم سے کم رقوم یہ ہیں:
%minimums%
ایک ایسکرو کے لیے درکار بلاک کی توثیقوں کی تعداد ایسکرو کے سائز اور نیٹ ورک کی سیکورٹی پر منحصر ہے.
کسی بھی بلاک چین پر ٹرانزیکشن کو ایک نفیس اور اچھی طرح سے چلنے والا حملہ آور عملی طور پر تبدیل کرسکتا ہے۔ آپ کی ٹرانزیکشن کے بعد ہر بلاک کی توثیق کے لیے اس طرح کے حملے بہت مشکل اور نہایت قابل عمل ہوتے ہیں.
بٹ کوائن بلاک چین کی حفاظت کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹیشنل پاور کی وجہ سے 10,000$ سے کم ایسکروز کے لیےصرف ایک تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے. دیگر کرپٹو کرنسیاں جیسا کہ لائٹ کوائن میں ہیش کی طاقت کم ہے جس میں بلاک چین کی حفاظت ہوتی ہے اس لیے رول بیک بیک کے حملے کی فرضی لاگت کم ہے.
ٹرانزیکشن کی قیمت پر منحصر ہے کہ ایسکرو کے لئے بلاک کی تصدیق کی ضرورت 1 اور 3،000 کے درمیان ہوسکتی ہے۔ یہ تعداد خود کار طریقے سے کسی حملے کی تخمینی قیمت پر لگ جاتی ہے تاکہ ایک ٹارگٹ رول بیک بیک کی کوشش کبھی بھی نفع بخش نہ ہو۔
جس طرح ایسکرو کا طریقہ کار لوکل کرپٹوز پر کام کرتا ہے تو آپ کو ٹریڈ کینسل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی. یہ ایسکرو کی حالت پر منحصر ہے کہ آپ ٹریڈ کینسل کر سکتے ہیں یا نہیں اور آیا کہ آپ خریدار ہیں یا سیلر.
اگر آپ خریدار ہیں تو آپ کسی بھی وقت کینسل کر سکتے ہیں. اگر ایسکرو میں کرپٹو ہو، تو وہ آپ کے کینسل کرنے پر سیلر کو واپس کر دی جائے گی۔
اگر آپ سیلر ہیں تو آپ کرپٹو کو ایسکرو میں ڈالنے سے پہلے ہی کسی ٹریڈ کو منسوخ کرسکتے ہیں یا اگر ادائیگی کے ونڈو ٹائمر کی میعاد ختم ہوگئی ہے اور خریدار نے ٹریڈ کو بطور ادائیگی ظاہر نہیں کیا ہے۔ اگر خریدار اپنا “Mark as paid” بٹن کلک کرتے ہیں تو ٹریڈ صرف خریدار ہی منسوخ کر سکتا ہے یا پھر ثالث اگر ٹریڈ ادائیگی کیے تنازعہ میں داخل ہو چکی ہو.
جب ایک ایسکرو ریلیز ہو جاتا ہے تو یہ حتمی ہوتا ہے۔ واپسی کا کوئی طریقہ نہیں ہوتا کیونکہ ہم کسی بھی وقت آپ کا کرپٹو نہیں رکھتے۔ آپ بلاک چین سے براہ راست ڈیل کر رہے ہیں اور ٹرانزیکشن کو واپس لانا ممکن نہیں۔
لوکل کرپٹوز پر تیز ترین ٹریڈر کو ایک “Fast trader” کا بیج ملتا ہے
اگرچہ بیج کے لیے درست فارمولا خفیہ ہے لیکن اگر آپ ان دو بنیادی نکات پر عمل کرتے ہیں تو پھر آپ کے اکاؤنٹ میں کچھ وقت نہیں ہونا چاہئے۔
بیج گزشتہ سات یا اس سے زیادہ دن کی ٹریڈ دیکھتا ہے اس لیے اگر آپ کو نہیں ملا تو پریشان مت ہوں آپ اگلے ہفتے اس کی دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں.
جب آپ کا “Expert mode” فعال ہو جائے تو لوکل کرپٹوز آپ کے ایسکرو کے متعلق تکنیکی معلومات دیں گے. فراہم کردہ معلومات کے ذریعہ سے آپ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ پیغامات کی صحیح طریقے سے خفیہ کاری کی جارہی ہے (کسی پیغام پر کلک کرکے) اور آپ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آن چین میں ٹرانزیکشن دین درست ہے۔
ہم اس موڈ کو فعال کرنے کی تجویز نہیں دیتے جب تک کہ آپ یہ نہ سمجھ سکیں کہ یہ طریقے کیسے کام کرتے ہیں.
ہر نئی ٹریڈ کے بارے میں آپ کو ای-میل کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔ آپ SMS اور پش نوٹیفیکیشنز حاصل کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
کچھ انتہائی خطروں والے ادائیگی کے طریقے صارفین کی حفاظت کے لیے آفرز پر مقدار کی حد لگا دیتے ہیں.
سیپا (SEPA) یا ریوولٹ آفر پوسٹ کرنے کے لیے آپ کے پاس کم سے کم US$50 کا مکمل ٹریڈ حجم ہونا چاہیے.
پے پال, گفٹ کارڈ یا وینمو آفر پوسٹ کرنے کے لیے آپ کے پاس کم سے کم US$1,500 کا مکمل ٹریڈ حجم ہونا چاہیے.
یہ حدود تبدیل کی جا سکتی ہیں۔
ایک یا دو وجوہات کی بناء پر آفرز چھپی ہو سکتی ہیں:
آپ نے نئی ٹریڈ پر مناسب وقت پر ردعمل نہیں دیا اس لیے مارکیٹ کو ٹھیک رکھنے کے لیے آپ کی آفر خود بخود غیر فعال کر دی گئی ہے. جب یہ ہو تو آپ کو زیادہ معلومات کے ساتھ ایک ای میل موصول ہو گی. آپ کا اکاؤنٹ محدود کیا جا سکتا ہے. اگر یہ اسی طرح ہے تو پھر آپ کو کسٹمر سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنا ہو گا.
اگر صارف جواب نہ دے تو آپ ٹریڈ بند کر سکتے ہیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ایسے صارف کی آفر خود بخود ہولڈ پر رکھ دی جائے گی اور پھر اس کو خود ریسٹور کرنی ہوگی۔
اگر آپ نے کوئی ٹریڈ ان کے کام کے معیاری وقت کے علاؤہ کھولیں ہے تو آپ کو صبر اور ردعمل کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔
سائن اپ کرنے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے والیٹ کا بیک اپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جائیں یا کسی بھی وجہ سے اگر کبھی بھی لوکل کرپٹوز آف لائن ہوں تو آپ پھر بھی اپنا والیٹ بیک اپ سے واپس لے سکتے ہیں۔
لوکل کرپٹوز ویلٹ کی بیک اپ فائل کو دیکھنے کے لیے آپ ہمارے یہاں دیے گئے اوپن سورس "LocalCryptos Wallet Backup Explorer" ٹول کو استعمال کر سکتے ہیں.
اکاؤنٹ سے متعلق تمام مسائل آپ کے اکاؤنٹ کے ڈیش بورڈ میں مکمل ہوتے ہیں۔ ہم اس طرح کا کوئی ای میل نہیں بھیجتے۔ یہ ایک جعلی/فشنگ ای میل ہے۔ براہِ مہربانی اس کو سپیم رپورٹ کر دیں اگر یہ آپشن آپ کے میل باکس میں دستیاب ہیں، اور کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔ ہم صرف "localcryptos.com” آفیشل ڈومین نیم سے ای میل بھیجتے ہیں۔
اگر کرپٹو ایسکرو میں ہو تو وہ ایسا کہے گا۔ رش کی صورت میں، ٹرانزیکشن زیادہ وقت لے سکتیں ہیں، تاہم آپ کو پہلے ایسکرو میں کرپٹو دیکھے بغیر کچھ نہیں بھیجنا چاہئے۔ سیدھے ہاتھ کی طرف سٹیٹس بار میں آپ اپنے ٹریڈ کا سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
کسی بھی صورت میں یہ ٹھیک نہیں کہ کسی صارف کو جلدی ایسکرو جاری کرنے پر مجبور کیا جائے۔ براہ مہربانی “Open Dispute” کے بٹن کے ذریعے ادائیگی کا تنازعہ کھولیں۔
اس نوٹیفکیشن کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو آگاہ کیا جائے کہ دوسرے ٹریڈر کو معطلی موصول ہوئی ہے لہذا آپ بہتر فیصلہ کرسکیں گے کہ ٹریڈ مکمل کرنی ہے یا نہیں۔ اگر آپ کو ٹریڈ مکمل کرنے کے بارے میں خدشات ہیں تو آپ ادائیگی کا تنازعہ کھول سکتے ہیں اور ایک ثالث آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
اعداد و شمار کا الگورتھم خود بہ خود اپنے صارفین کو رعایت دیتا ہے جو پلیٹ فارم سے مستقل طور پر نکال دیے جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ ایسے صارف کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں جو کہ بعد میں بین ہو جاتا ہے -- ممکنہ طور پر کسی دھوکہ دہی کی سرگرمی کی وجہ سے -- تمام آرا جو صارف نے دی یا لی ختم ہو جائے گی۔
یہ طریقہ کار بد نیت صارفین کی طرف سے دھوکہ دہی کی ریپوٹیشن-بوسٹنگ کی حرکات سے بچنے کے لیے شامل کیا گیا۔
ایک ثالث آپ سے ڈسپیوٹ چیٹ کے ذریعے رابطہ کرے گا اور دوسرے صارف کے ساتھ ٹریڈ کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ یہ گفتگو الگ باکس میں ہو گی، اور تمام پیغامات صرف آپ کے اور ثالث کے درمیان ہوں گے۔
ایک ثالث پوچھ سکتا ہے:
ہم ٹریڈ اور رپورٹ کئے گئے صارفین کی جانب کرتے ہیں اور ہم اکاؤنٹ بند کرنے کا ایکشن لے سکتے ہیں۔ یہ صارف کو نئی ٹریڈز کھولنے سے روکتا ہے اور ان کے بھیجے گئے اور وصول کئے گئے فیڈ بیکس کو ختم کر دیتا ہے۔
لوکل کریپٹوز بنانے والے کے لئے 0.25٪ فیس وصول کرتا ہے (جس شخص نے پیش کش کی لسٹنگ رکھی تھی) اور لینے والے کے لئے 0.75٪ (پیش کش کا جواب دینے والا شخص) وصول کرتا ہے۔
ایتھیریم ٹریڈ میں، خریدار ہمیشہ ظاہر کئے گئے سے ہمیشہ کم رقم وصول کرتا ہے؛ یہ کنٹریکٹ کے چلنے کی گیس فیس ہے جو ایتھیریم کا نیٹ ورک وصول کرتا ہے۔
اپنے ویلٹ سے رقم نکلوانے کے لیے ہم کوئی فیس نہیں لیتے. تاہم آپ کو نیٹ ورک کی فیس ادا کرنی ہوگی جو آپ کی ٹرانزیکشن کو فعال کرنے کے لیے متعلقہ بلاک چین کے مائنرز کو بالواسطہ ادا کی جائے گی.
جیسا کہ ایسکروز بلاک چین پر کام کرتے ہیں تو ان کی نیٹ ورک فیس ہوتی ہے. خریدار کو رقم جاری ہونے یا سیلر کو واپس کرنے سے پہلے آپ کے ایسکرو کے ذریعہ ہونے والی نیٹ ورک کی فیس کی کٹوتی آپ کے ایسکرو اکاونٹ سے کی جائے گی۔
ایتھریم بلاک چین پر ایسکروز ایک سے زیادہ ٹرانزیکشن پر مشتمل ہوتے ہیں. پہلی ٹرانزیکشن ایسکرو کی ابتدائی " فنڈنگ" ہوتی ہے، جو فروخت کرنے والے کے ایڈریس سے اسمارٹ کنٹریکٹ کے ایڈریس پر بھیجی جاتی ہیں؛ اس ٹرانزیکشن میں فروخت کرنے والا اپنی مرضی کی گیس قیمت سیٹ کر سکتا ہے۔
تاہم، اسمارٹ کنٹریکٹ میں دوسری ٹرانزیکشن -- میں "ریلیز" یا "لاک" کرنے والی ایتھر شامل ہے (جیسا کہ جب آپ ٹریڈ کو ادا شدہ کی نشاندہی کرتے ہیں)، گیس کی قیمت لوکل کرپٹوز سے سیٹ کی جاتی ہے۔ ہم ایک الگورتھم استعمال کرتے ہیں جو حالیہ گیس کے اتار چڑھاؤ سے مماثلت رکھتی ہے یہ بات یقینی بنانے کے لیے کہ ٹرانزیکشن وقت پر بلا شفاف طریقے سے گئی ہے۔ اس قسم کی ٹرانزیکشن ایسکرو کے بیلنس سے کاٹی جاتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف ہمیشہ ایسکرو نیٹ ورک کی فیس کی وجہ سے تھوڑی سی کم رقم وصول کرے گا۔ گیس مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے، یہ ناممکن ہے کہ وقت سے پہلے ٹوٹل نیٹورک فیس کا اندازہ لگایا جا سکے۔
غیرضروری فیسوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ دوسرے فریق کے جواب کا انتظار کریں اور تصدیق کریں کہ وہ ایسکرو کو مالی اعانت سے پہلے ٹریڈ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیں گے۔
گیس کی قیمتیں مسلسل بدل رہی ہیں. بھاری نیٹ ورک کے رش کی مدت میں بڑھتی ہوئی نیٹ ورک کی فیس سے پہلے ایک ایسکرو کو فنڈ مہنگا پڑ سکتا ہے
اگر آپ ایتھریم نیٹ ورک پر نیٹ ورک کے رش کو چیک کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایتھرسکن کے "گیس ٹریکر" کے صفحے پر جا سکتے ہیں۔ یہ سائٹ آپ کو موجودہ مارکیٹ کی قیمتوں پر ٹرانزیکشن کے لئے گیس کی تجویز کردہ قیمت کے بارے میں بتائے گی۔
ہمارے ریفرل پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے آپ 20٪ فیس وصول کرسکتے ہیں جو آپ کے لنک پر سائن اپ کرتے ہیں آپ پروگرام کے لئے اپنے "اکاؤنٹ" ٹیب سے "اپنے دوستوں کو مدعو کریں" عنوان کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔
زیر التواء آمدنی میں جب رقم US$10 تک پہنچ جاتی ہے تو ریفرلز کو ماہانہ بنیادوں پر ادا کی جاتی ہے۔ یاد رکھیں ہمارا ویلٹ نان-کسٹوڈیل ہے جس کا مطلب ہے کہ جب آپ کو آپ کی ریفرل کی کمائی بھیج رہے ہیں تو ہم صرف توازن میں ردوبدل نہیں کر رہے ہیں۔ یہ بلاک چین پر ایک ٹرانزیکشن ہے جس میں دوسروں کی طرح نیٹ ورک کی فیس بھی شامل ہے۔
موجودہ دور میں لوکل کرپٹوز ایک پبلک اے پی آئی مہیا نہیں کرتے ہیں؟
اگر آپ کو ایک غیر متوقع غلطی کا پیغام موصول ہو تو برائے مہربانی رابطہ فارم کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں. اگر آپ ہمیں غلطی کا اسکرین شاٹ، اپنے ویب براؤزر اور ورژن کا نام اور اپنی کوشش کی کارروائی فراہم کرتے ہیں تو یہ ہمیں آپ کی تیزی سے مدد کرنے کے قابل بنائے گا۔
براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ ہمیں آپ کے سوالوں کے جواب دے کر خوشی ہوگی